بینکنگ، انشورنس اینڈ فینانشیل سرویسس میں پی جی ڈپلومہ کورس

حیدرآباد 30 اپریل (پریس نوٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز حیدرآباد پر دو سالہ پوسٹ گرایجویٹ ڈپلومہ اِن مینجمنٹ اِن بینکنگ انشورنس اینڈ فینانشیل سرویسس بیاچ 2017-19 ء میں داخلے جاری ہیں۔ اس پروگرام کو کارپوریٹ شعبہ میں بالعموم اور بینکنگ، انشورنس اینڈ فینانشیل سرویسس میں بالخصوص ضرورت کے مطابق ینگ پروفیشنلس کو تیار کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

سیول جج پوسٹ کیلئے عبوری طور پر منتخب امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبرس
حیدرآباد 30 اپریل (پریس نوٹ) رجسٹرار (رکروٹمنٹ) ہائی کورٹ حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سال 2016 ء کے لئے نوٹیفائیڈ سیول جج (جونیر ڈیویژن) کے 53 پوسٹس کے رکروٹمنٹ کے لئے عبوری طور پر منتخب امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبرس ہائی کورٹ کے ویب سائٹ http://hc.tap.nic.in پر پیش کئے گئے ہیں۔