بینکس کی دو روزہ ہڑتال سے 30 ہزار کروڑ کا نقصان

نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پبلک سیکٹر ، بینکس کے 8 لاکھ سے زائد ملازمین کی دو روزہ ہڑتال کی وجہ سے بینکوں / حکومت کو تقریباً 30 ہزار کروڑ روپئے نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ عام آدمی بالخصوص دیہی علاقوں میں عوام زیادہ متاثر رہے۔ اس دوران وزیر فینانس پی چدمبرم نے تنخواہوں میں اضافے کے بینک ملازمین کے مطالبہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ بینکوں کا منافع صرف تنحواہوں میں اضافہ کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس نے وزیر فینانس کے اس تبصرہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔