نئی دہلی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انسٹیٹیوٹ برائے بینکنگ پرسونل سلیکشن نے ملک میں موجود مختلف بینکس میں ’’کلرک‘‘ کے عہدہ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدوار کی عمر، یکم ستمبر 2018ء کو کم از کم 20 سال اور زیادہ سے زیادہ 28 سال ہونی چاہئے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ آن لائن Preliminary پری ملینری امتحانات کی تواریخ 8، 9، 15 اور 16 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے اور اصل آن لائن امتحان 20 جنوری 2019ء کو ہوگا۔