تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اجلاس میں فیصلہ ، صدرنشین محمد رحیم الدین انصاری کا خطاب
حیدرآباد۔23جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی نے اساتذہ کو دیئے جانے والے بہترین اساتذہ کا انتخاب مکمل کرلیا ہے۔ سال 2017-18کے لئے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کیلئے ریاست کے مختلف اضلاع سے 59اساتذہ کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ اساتذہ کے انتخاب کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی جس میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی جناب محمد رحیم الدین انصاری ‘ ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائریکٹر سیکریٹری اردو اکیڈمی ‘ پروفیسر ایم ایس حیات‘ جناب احمد محی الدین ‘ جناب ایم اے معید‘ ڈاکٹر غوثیہ بیگم کے علاوہ پروفیسر وہاب قیصر شامل تھے نے گذشتہ یوم منعقدہ ایک اجلاس میں اساتذہ کے ناموں کو قطعیت دی۔ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی جناب محمد رحیم الدین انصاری نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ایوارڈ یافتگان کا انتخاب کیا گیا ہے اور جو درخواستیں موصول ہوئی تھیں ان درخواستوں کا کمیٹی نے باریکی سے جائزہ لیتے ہوئے منتخبہ ایوارڈیافتگان کی فہرست تیار کی ہے۔ضلع عادل آباد سے جناب عمران رسول گورنمنٹ ہائی اسکول بالک مندر کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ضلع حیدرآباد سے محترمہ دردانہ شاہین گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دریچۂ بواہیر‘
ڈاکٹر نسیم النساء گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی‘ سید امیراللہ گورنمنٹ ہائی اسکول ایلا ریڈی گوڑہ نمبر2‘ طیب پاشاہ قادری گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی ‘ رفعت اللہ غوری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ‘ حافظ محمد ایوب احمد انصاری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغلپورہ‘ سید رؤف گورنمنٹ پرائمری اسکول ہیرا خانہ گولکنڈہ‘ عرشیہ ناہید گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول فرسٹ لانسر‘ شاہین عزیز گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول رسالہ عبداللہ ‘ شاہدہ بیگم گورنمنٹ پرائمری اسکول عثمان باغ‘ فرحت انجم گورنمنٹ پرائمری اسکول بنجاری دروازہ‘ سیدہ شہناز گورنمنٹ پرائمری اسکول گوشہ محل اور محمد وحیدالدین اندرا پریہ درشنی ڈگری کالج فار گرلز نامپلی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع جگتیال سے محترمہ تمنا کوثر ضلع پریشد اسکول رائیکل اور جناب عبدالمجیب گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول جامابی گڈے منتخب کئے گئے ہیں۔جنگاؤں سے معیزہ کوثر ایم پی پی ایس لکشمی بائی کنٹہ‘ محمد عبدالوکیل ایم پی یو پی ایس کوٹھا باسی کو منتخب کیا گیا ہے۔کاماریڈی سے محمد عبدالکلیم ایم پی پی ایس بیڑی ورکرس کالونی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ کریم نگر سے محمد مظفر علی خان جی جی ایچ ایس مکرم پورہ کو منتخب کیا گیا ہے۔کمرم بھیم آصف آباد سے محمد خلیل الدین ایم پی پی ایس سون پیٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔محبوب آباد سے نشاط فاطمہ ایم پی پی ایس راماس محبوب آباد‘ محمد جعفر خان زیڈ پی ایچ ایس رماس کا انتخاب کیا گیا ہے۔محبوب نگر سے کوثر جہاں بیگم زیڈ پی ایچ ایس ویپور‘ محمد اطہر احمد جی ایچ ایس نیو ٹاؤن‘ محمد مصطفی جی ایچ ایس مدینہ مسجد کے علاوہ ڈاکٹر محمد جہانگیر علی گورنمنٹ جونیئر کالج گرلز کالج کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ منچریال سے شمس النساء گورنمنٹ پرائمری اسکول اسلام پورہ‘ محمود حسین ایم پی یو پی ایس جنارم کو منتخب کیا گیا ہے۔میدک سے میر احمد علی زیڈ پی ایچ ایس ٹیکمال ‘ کو منتخب کیا گیا ہے۔
میڑچل سے محمد اکبر باشاہ ایم پی پی ایس انرانگر اپل کو منتخب کیا گیا ہے۔نلگنڈہ سے محترمہ انجم آراء گورنمنٹ پرائمری اسکول ویمولہ پلی‘ ڈاکٹر عروج افشاں جبین گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کو اردو اکیڈمی کے ایوارڈ کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔ ضلع نرمل سے غلام دستگیر خان ایم پی پی ایس کنٹہ ‘ بھینسہ اور محمد منہاج الحق گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز شانتی نگر نرمل کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ نظام آباد سے اظہر حسین زیڈ پی ایچ ایس بالکنڈہ ‘ محمد عبدالواحد گورنمنٹ پرائمری اسکول گاندھی نگر ‘ بودھن منڈل کو منتخب کیا گیا ہے۔سرسلہ سے محمد عتیق الرحمن زْڈ پی ایچ ایس ویملواڑہ‘ رنگاریڈی سے محمد مقتدر ایم پی پی ایس رام نگر‘ زیبا افسر زیڈ پی ایچ ایس پہاڑی شریف‘ جاوید احمد زیڈ پی ایچ ایس فاروق نگر‘ عبدالرزاق خان ایم پی پی ایس ڈھولہ گیری کے علاوہ سنگاریڈی سے سلیم النساء بیگم ایم پی پی ایس رنجول‘ عائشہ بیگم گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد‘ سدی پیٹ سے سید نظام الدین ایم پی پی ایس گاندھی نگر‘ ڈاکٹر سید اسرار الحق گورنمنٹ ڈگری کالج سدی پیٹ‘ وقارآباد سے محمد اشفاق حسین گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 تانڈور‘ ایم اے حمید گورنمنٹ ہائی اسکول تانڈورکو منتخب کیا گیا ہے۔ ضلع ورنگل اربن سے انجم آراء جی جی ایچ ایس‘ مچھلی بازار ‘ محمد یوسف خان جی ایچ ایس چنتل‘ سید کاظم گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول صوبیداری‘ عطیہ کوثر گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول قاضی پیٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔یدادری بھونگیر سے خواجہ رفعت اللہ ایم پی یو پی ایس بی بی نگر کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ جامعات کی سطح پر ایواڈ کیلئے ڈاکٹر نشاط احمد شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد اور ڈاکٹر محمد ذولفقار محی الدین صدیقی اورینٹیل اردو کالج کو منتخب کیا گیا ہے۔یونانی میڈیکل کالج کے زمرہ میں ڈاکٹر عبدالسلیم ‘ڈاکٹر عبدالسمیع‘ ڈاکٹر اے سہاسنی گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ‘ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔خطاطی کے زمرہ میں حافظہ مبینہ بیگم نعمانی مدرسہ الزہرا پرانی حویلی کو ایوارڈکے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جناب رحیم الدین انصاری صدرنشین اردو اکیڈمی نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں بہترین اساتذہ ایوارڈ یافتگان کے انتخاب میں مکمل شفافیت کے ساتھ کمیٹی نے تمام درخواستوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اندرون ایک ہفتہ تمام ایوارڈ یافتگان کو مطلع کرتے ہوئے ایوارڈ کی حوالگی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔