بیر بھوم ضلع میں قبائلی لڑکی کے ساتھ عصمت دری

کولکاتا۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیر بھوم ضلع میں تہواروں کے موسم میں ایک نابالغ قبائلی لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا درد ناک واقعہ سامنے آیا ہے اوراس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ یہ واقعہ بیر بھو م ضلع کے لوک پور تھانے دیوانگی تھامیں پیش آیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق کل رات بچی کو کچھ لوگ اٹھا کرلے گئے اور رات بھر عصمت دری اور اس کی لاش آج صبح گھر سے 100میٹر دوری پر واقع جنگل سے برآمد ہوئی ہے ۔کالی پوجا اور دیوالی کے موقع پر اس طرح کے حادثہ سے پورے گاؤں میں افرا تفری مچ گئی ہے ۔