بیرون ملک مودی کی جانب سے گاندھی جی کی ستائش

کمپالا ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ایک گاندھی ہیریٹیج سنٹر یوگنڈا میں قائم کرے گی جہاں مہاتما گاندھی کی استیوں کا ایک حصہ ان کو خراج عقیدت کے طور پر بہایا گیا تھا۔ یہاں اس قدآور قائد کے نام اور طرزحیات کے اقدار کی یاد منائی جاتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یوگنڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی زندگی میں افریقہ اور افریقیوں کی لامحدود خدمت کی جو ہندوستان کی جنگ آزادی سے بھی زیادہ ہے۔ افریقہ سے گہری جذباتی وابستگی تھی۔ کمپالا سے 85 کیلو میٹر کے فاصلہ پر گاندھی جی کا ایک مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی 150 ویں یوم پیدائش تقریب عنقریب منائی جائے گی۔ ان کو اس سے زیادہ اچھا خراج عقیدت کوئی نہیں ہوسکتا کہ ان کے نام پر جنوبی افریقہ میں ایک مرکز قائم کیا جائے جو افریقہ میں ان کی جدوجہد کی یادگار ہو اور عوام تک ان کی زندگی کے اقدار اور پیغام پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیلئے تحریک آزادی کے اخلاقی اصول یا اس کا پرامن ذریعہ سے حصول صرف ہندوستان کی سرحدوں تک یا ہندوستانیوں کے مستقبل تک محدود نہیں ہے بلکہ عالمی اقدار میں جیسے آزادی، وقار ، مساوات اور حق انسانیت عالمگیر سطح کی قدریں ہیں۔