بیرون ملک سفر کیلئے سبراتا رائے کی سپریم کورٹ میں عرضداشت

نئی دہلی ۔ 2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سہارا گروپ سربراہ سبراتا رائے جنھیں سرمایہ کاری کرنے والوں کے 20,000 کروڑ روپئے واپس نہ کئے جانے پر بیرون ملک کے سفر پر امتناع عائد کیا گیا تھا ، نے آج سپریم کورٹ سے ر جوع ہوکر استدعا کی کہ انھیں تجارتی مقاصد کے لئے بیرون ملک کے سفر کی اجازت تفویض کی جائے ۔ جسٹس کے ایس رادھا کرشنن اور جے ایس کھیہر نے کہاکہ سبراتا رائے کی درخواست پر 9 جنوری کو اُس وقت سماعت کی جائے گی جب سہارا گروپ کے 20,000 کروڑ روپئے کے ٹائٹل ڈیڈس کو سیبی کے حوالے کرنے کے معاملہ کی سماعت عمل میں آئے گی ۔ مسٹر رائے کی نمائندگی کرنیو الے سینئر ایڈوکیٹ سی اے سندرم نے بتایا کہ اُن کے موکل کو بیرون ملک تجارتی مقاصد کے لئے سفر کرنا ضروری ہے کیونکہ تمارتی معاملات میں اُن کی شخصی موجودگی ضروری ہے ۔ انھوں نے تیقن دیاکہ مسٹر رائے اندرون تین یوم بیرونی دورہ سے واپس آجائیں گے ۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے
سابق سفیر بی جے پی میں شامل
نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہردیپ سنگھ پوری جو حال ہی میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں، آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وہ 1974 ء بیاچ کے آئی ایف ایس عہدیدار تھے۔

سچترا سین کی حالت مستحکم
کولکتہ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ماضی کی فلم اداکارہ سچتراسین کی حالت اب مستحکم ہے اور ان کے اعضائے رئیسہ اطمینان بخش کام کررہے ہیں۔ 82 سالہ سچترا سین کو گذشتہ ہفتہ تنفسی عارضہ کی بناء ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔