بیرون ملک سابق حکومتوں پر تنقید کا مودی پر کانگریسی الزام اور تردید

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کانگریس کے وزیراعظم نریندر مودی پر بیرون ملک دوروں کے موقع پر سابق حکومتوں پر بیرون ملک تنقید کرنے کے الزام کو غلط قرار دیا۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جبکہ شیوسینا کے آنند راؤ ارسول نے صدرجمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر کے مباحث کے دوران کہا کہ اپوزیشن کو صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کا احترام پیش نظر رکھنا چاہئے اور ان پر غیرضروری تنقید نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے صدرنشین سے بھی درخواست کی کہ کانگریس کے تبصرہ کو کارروائی سے حذف کردیا جائے۔