ریاض:مقامی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق سعودی عربیہ نے مقامی لوگوں کو 1.2ملین ملازمت فراہم کرنے کی تجویز تیار کی ہے جس کا مقصدغیر مقامی ورکرس کی اہم محکمہ سے اجارہ داری کو ختم کرنا ہے۔
الحیات نے خبر شائع کی ہے کہ سعودی لیبر منسٹری کا نشانہ سعودی شہریوں کی بے روزگاری کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے اور تمام شعبہ حیات کے اہم ملازمتوں کے لئے بیرونی ملازمین کی مانگ کو کم کرناجس میں شامل ہے۔
نیوز پیپر کی خبر کے مطابق اس کے لئے قومی سطح پر تربیتی پروگرام اور دیگر ابتدائی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔مذکورہ وزرات چند ایک ملازمتوں کو صرف سعودی شہریوں تک ہی محدود کرنے والی ہے ‘ بالخصوص تجارت کے شعبہ میں میں جس سے متعلق پروڈاکشن ‘ بحالی اورتیاری ہے ۔
وزارت نے 16,000سے زائد مرد اور خواتین کاموبائیل کی تیاری اورفروخت کے متعلق ملازمتوں پر پہلے ہی تقررعمل میں لایا ہے۔
جنوری میں سعودی عربیہ نے اعلان کیاتھا کہ 120مقامی انجینئر س کو تربیت کے لئے برطانیہ روانہ کیاجائے گا۔