حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): کے وی راؤ اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے بتایا کہ وزارت مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس کی جانب سے نرسا پور چوراستہ روڈ بالا نگر حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں کے لیے اسکیل ڈیولپمنٹ ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ مرکزی حکومت کی میک ان انڈیا پالیسی اور مشن کے مطابق یہ ٹریننگ دی جارہی ہے جس کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ انٹرپرینورس پیدا کئے جائیں ۔ اس سلسلہ میں تجارت کے اہم ترین شعبہ کی نشاندہی کی گئی ہے جو مندرجہ ذیل ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی ٹریننگ 8 روزہ پروگرام 20 ستمبر تا 28 ستمبر سولار انرجی ڈومسٹک پی وی کی تنصیب ٹریننگ 10 روزہ 3 اکٹوبر تا 13 اکٹوبر ، ایل ای ڈی لائٹس سے متعلق تربیت 6 روزہ ہوگی ۔ 8 اکٹوبر سے 13 اکٹوبر ہربل بیوٹی پروڈکٹس کی تیاری اور بزنس مینجمنٹ کی ٹریننگ 2 روزہ ہوگی جو 5 نومبر سے 7 نومبر تک دی جائے گی ۔ اس ٹریننگ کے لیے نوجوانوں کی عمر 18 سال اور اس سے زائد 10 ویں جماعت کامیاب اور اس سے زائد قابلیت کا ہونا ضروری ہے ۔ اس ٹریننگ کا مقام گورنمنٹ آف انڈیا ایم ایس ایم ای ، ڈی آئی بالا نگر حیدرآباد 37 ہے ۔ تمام ٹریننگ حاصل کرنے والوں کے لیے تربیت دی جائے گی جس کی مدد سے وہ اپنا خود کا یونٹ شروع کرسکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی اسکیمات سے متعلق بھی رہنمائی کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے واٹس ایپ موبائل 9080183497 یا ای میل raokvin@yahoo.com پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔