حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ حکومت تلنگانہ نے آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ خواہش مند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ، ٹیلی + جی ایس ٹی ، ریوٹ ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہونگے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبر 9393876978 ۔ 9652813994 پر ربط کریں ۔