بیروت میں میزائیل حملہ ، 18 شہری ہلاک

بیروت ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کی فوج نے پرانے شہر حلب کے پڑوسی علاقہ میں واقع ایک قدیم رہائشی کوارٹر پر میزائیل داغا، جس میں 18 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ انسانی حقوق کے نگرانکار ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ جس وقت یہ میزائیل داغا گیا لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کئی افراد ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔