بھوبنیشور ۔ 27جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پرنب مکرجی ، سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ، سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی اور سی پی آئی ۔ ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری آج اُڈیشہ کے مقبول لیڈر بیجوپٹنائیک کی تصویری سوانح حیات کی تقریب رسم اجراء میں شریک ہوئے۔ تمام مہمان قائدین کا چیف منسٹر نوین پٹنائیک نے بیجوپٹنائیک انٹرنیشنل ایرپورٹ پر استقبال کیا۔ ‘The Tall Man Biju Patnaik’ کے زیرعنوان سوانح حیات نامور مصنف سندر گنیشن کی تصنیف ہے اور آنجہانی پٹنائیک کے صدسالہ یوم پیدائش کے موقع پر اس کی رسم اجرائی عمل میںلائی جارہی ہے ۔