بیجاپور میں دو خواتین سمیت چار نکسلائٹس گرفتار

بیجاپور29اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں پولیس نے ایسے 4 نکسلائٹس کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف وارنٹس جاری ہوچکے تھے۔ گرفتار نکسلائٹس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بیجاپور پولس سپرنٹنڈنٹ کے ایل دھرو نے آج بتایا کہ میرتور تھانہ سے پولس کا مشترکہ دستہ گشت کرنے کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔ اسی دوران پنکونڈا گاؤں اور پھولگٹا کے قریب جنگل میں کچھ مشتبہ قسم کے لوگ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے ، جن کا تعاقب کرکے 4افراد کو دبوچ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ چاروں نکسلائٹس قتل، اقدام قتل، آتشزنی، اغوا، لوٹ مار، پولیس پر فائرنگ، بارودی دھماکے اور سڑک کاٹنے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے نکسلائٹس سے تفتیش کے دوران نکسلی سرگرمیوں کے بارے میں اہم سراغ ہاتھ لگنے کا دعوی کیا ہے ۔