استنبول : اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا ہیکہ القدس کی تاریخی او رقانونی حیثیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا ۔فلسطین میں حالیہ قتل وغارت پر ترکی کے دارالحکومت استبول میں ترک صدر رجب اردغان کے صدارت میں ہونے والے اوآئی سی کے ہنگامہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر کے انتہائی اہم معاملہ میں اجلاس بلانے کا عمل قابل ستائش او ر۲۹؍ ویں عرب لیگ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرار داد خوش آئند ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایما پر اسرائیل نے جرم امریکی سفارتخانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظر میں کئے ۔سفارتخانہ منتقلی القدس کے فلسطین کے داراحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی ۔
امریکی سفارتخانہ کی غیر قانونی منتقلی پر غزہ پٹی پر غیر مسلح فلسطینیوں کے پر امن احتجاج پر تشدد کے نتیجہ میں ۶۰؍ سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت او رتین ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لئے عالمی ماہرین کی آزا د کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ترک صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو عالمی جنگ عظیم دوئم میںیہودیوں کے ساتھ ہونے والے نازی ظلم وستم سے تشبیہ دے دی ۔
استنبول میں مسلم رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے ہمارے بھائیو ں کے ساتھ ہونے والا ظلم و ستم او ریوروپ میں ۷۵؍ سال قبل یہودی لوگوں کی طرف سے برداشت کئے گئے ظلم و ستم میں کوئی فرق نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ سفاکانہ عمل او ردہشت گردی ہے ۔