بیت المعمرین میں سات افراد فلو سے فوت

ملبورن۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک بیت المعمرین میں سات افراد فلو سے فوت ہوگئے جبکہ اسی مقام پر کام کرنے والے اور دیگر افراد جن کی تعداد 120 بتائی گئی ہے، فلو سے متاثر ہوئے ہیں۔ دریں اثناء وکٹوریہ اسٹیٹ کے چیف ہیلتھ آفیسر بریٹ سٹن نے بتایا کہ فلو سے جو معمر افراد فوت ہوئے ہیں ان کی عمر 70 سال سے 94 سال کے درمیان تھی جبکہ بیت المعمرین وکٹوریہ کے شمال مشرقی مستقر ونگاراٹا میں واقع ہے۔