حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر مدھوکر گنگڈی سی ای او میڈپلس ہیلتھ سرویس پرائیوٹ لمٹیڈ نے اپنے نئے کاروبار کا آغاز کیا ۔ یہ آن لائن پلیٹ فارم ہے ۔ جس سے مختلف اقسام کے پریمیم کوالیٹی پراڈکٹ فرنیچرس ، ہوم اپلائنسس ، بلڈنگ میٹریل ، راست طور پر فیاکٹری کی قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر مدھوکر بانی بیاچ ٹیاگ ڈاٹ کام نے پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے راست طور پر ضروری اشیاء خریدی جاسکتی ہے ۔ گاہک کو خریداری کے وقت 50 فیصد رقم ادا کرنا ہوگا ۔ جب کہ سامان کی فراہمی پر 50 فیصد رقم ادا کرنے کی سہولت رہے گی ۔ اس تجارت پر 15 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔۔