بیاس ندی میں غرقاب طلبا کے لواحقین میں ایکس گریشیا کی تقسیم

حیدرآباد 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے دریائے بیاس ہماچل پردیش میں غرقاب ہونے والے انجینئرنگ طلبا کے لواحقین میں ہر خاندان کو 1.5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کے چیکس تقسیم کئے ۔ یہ حادثہ ماہ جون میں پیش آیا تھا ۔ ایکس گریشیا کی ادائیگی حکومت ہماچل پردیش کی جانب سے معلنہ ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر طالب علم کے خاندان کو فی کس پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا 17 جولائی کو ہی ادا کردی گئی تھی جس کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا ۔