بیاس سانحہ ‘ آندھرا میں کالج اسٹڈی ٹورس کیلئے نئے قوانین

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو کالجس کیلئے مطالعاتی دوروں کے قوانین مرتب کریگی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج رات یہ بات بتائی ۔ انہوں نے یہاں ایک پروگرام میں دریائے بیاس میں پیش آئے سانحہ میں مرنے والے 24 طلبا کے لواحقین میں فی کس پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا تقسیم کی ۔ انہوں نے ایسے کالج انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا جن کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ وگیان جیوتی کالج کے 24 انجینئرنگ طلبا ہماچل پردیش میں دریائے بیاس میں پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج کی تقریب میں دریائے بئیس کے سانحہ میں مہلوک طلبا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔