نئی دہلی، 25اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) بہوگنا صدسالہ تقریبات کمیٹی اور دیگر کئی تنظیموں نے جمعرات کواتر پردیش کے سابق وزیرا علیٰ ہیم وتی نندن بہوگنا کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔ ان تنظیموں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ‘ہندوستان کے قد آور سیکولر رہنماؤں میں سے ایک’ مسٹر بہوگنا کا مجسمہ نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح ہو کہ بہوگنا گڑھوال کے غیر معروف گاؤں میں 25 اپریل 1919 کو پیدا ہوئے۔
کرکرے کا سابق رفیق بھوپال میں پرگیہ کے خلاف امیدوار
بھوپال ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہیمنت کرکرے کے خلاف بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے ریمارک سے تکلیف پہنچنے کا ادعا کرتے ہوئے مقتول اے ٹی ایس سربراہ کے سابق رفیق ریاض الدین دیشمکھ (60 سال) نے بھوپال سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی داخل کی ہے۔