بہتر ہند ۔ چین تعلقات کیلئے نیا صیانتی نظریہ ضروری

نومبر میں ہند۔ چین مشترکہ جنگی مشقیں
نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) باہمی تعلقات میں بڑھتی ہوئی قربت کی عکاسی کرتے ہوئے چین نے آج کہا کہ ایک نیا صیانتی نظریہ اس کی بنیاد باہمی اعتماد اور تعاون پر ہو، بہتر ہند۔ چین تعلقات کے لئے ضروری ہے۔ چینی سفیر وی وی نے بھی کہا کہ چین اور ہندوستان کو باہمی فائدہ بخش عالمی معاشی نظام قائم کرنے کے لئے قریبی تعاون کرنا چاہئے اور تحفظاتی ذہنیت کی ہر شکل میں مخالفت کرنی چاہئے۔ وی وی کا یہ تبصرہ صدر چین ژی جن پنگ کے خصوصی قاصد اور وزیر خارجہ وانگ ای کی وزیر خارجہ ہند سشما سوراج سے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافہ کے لئے تفصیلی بات چیت کے تین دن بعد منظر عام پر آیا ہے۔ دریں اثناء ہندوستان اور چین کی فوجوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی چوتھی مشترکہ جنگی مشقیں ماہِ نومبر میں ہندوستان میں منعقد کئے جائیں۔ جوائنٹ سیکریٹری انچارج اُمور چین وزارت خارجہ گوتم بمبا والا نے اس کی اطلاع دی۔