نساؤ(بہاماس) ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا سا طیارہ آج بہاماس کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں گرپڑا۔ تاہم تمام پانچ مسافر محفوظ رہے لیکن انہیں ایک تختہ کے سہارے سمندر میں کئی گھنٹے گزارنے پڑے جس کے بعد انہیں بچالیا گیا۔ ان پانچ افراد میں طیارہ کے ارکان عملہ بھی شامل ہیں۔
آسام میں سیلاب، 81,000 متاثر
گوہاٹی ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) بدترین سیلاب کی صورتحال سے آسام کے اضلاع میں 81,000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ ایک شخص کی ہلاکت بھی واقع ہوگئی۔ ریاستی آفات سماوی انتظامیہ اتھاریٹی نے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 192 دیہات سیلاب سے متاثر ہیںجو کئی اضلاع میں واقع ہیں۔ لکھیم پور ضلع میں سیلاب سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ افرادکیلئے ٹنسکیاضلع میں تین راحت رسانی کیمپ کھولے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے 3767 ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔