بہار :150 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد

گیا2نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں گیا ضلع کے بارہ چٹی تھانہ حلقہ سے پولیس نے آج 150 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی ہے اوران کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلربڑی مقدار میں شراب لے کر جھارکھنڈ سے سمستی پور جارہے ہیں۔ اس بنیاد پربارہ چٹی پولیس علاقے کے قریب آٹو رکشہ روک کرتلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران گاڑی میں چھپا کر رکھے گئے 150 کارٹن غیر ملکی شراب برامد کی گئی۔برآمد کی گئی شراب جھارکھنڈ میں تیار کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ موقع سے تین شراب اسمگلروں رنجیت کمار، کملیش کمار اور سنتوش کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔گرفتار کئے گئے اسمگلر سمستی پور ضلع سے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔