بہار کی ہوٹل میں برقی رائے دہی مشینیں دستیاب

چار ملازمین پولیس اور ایک انتخابی عہدیدار معطل
پٹنہ؍ مظفر پور (بہار)۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چار ملازمین پولیس اور ایک انتخابی عہدیدار کو معطل کردیا گیا اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ضلع مظفر پور میں منگل کے دن برقی رائے دہی مشینیں ہوٹل کے ایک کمرے کے دستیاب ہوئیں جبکہ پانچویں مرحلے کی رائے دہی جاری تھیں، تاہم ضلع عہدیداروں نے فوری طور پر کہا کہ کسی برقی رائے دہی مشین کی مہر ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان مشینوں کو استعمال نہیں کیا گیا تھا اگر استعمال کیا جاتا تو مہر ٹوٹی ہوئی پائی جاتی۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ اپوزیشن مہا گٹھ بندھن کے کئی قائدین نے نوٹ کیا کہ انتخابات سے متعلق شراکت داری اس کی وجہ ہے اور رائے دہی مشینیں غیرقانونی طور پر ہوٹل کے کمرے میں منتقل کی گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ اودھیش کمار کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس ان کے جواب کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔ انہیں نوٹس کا جواب اندرون 24 گھنٹے دینا ہوگا۔ پولیس ملازمین میں ایک ایس آئی اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔