بہار : کنہیا کا سرخ قالین پر استقبال نتیش کمار، لالو پرساد سے ملاقات

پٹنہ ،30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نتیش کمار حکومت کی جانب سے آج صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کا سرخ قالین پر استقبال کیا گیا ۔ ملک سے غداری کے الزام پر جیل سے رہائی کے بعد کنہیا پہلی مرتبہ اپنی آبائی ریاست پہنچے ہیں۔ نئی دہلی سے یہاں ایرپورٹ آمد پر پولیس نے سکیورٹی کا انتظام سنبھال لیا ۔ کنہیا کمار کا تعلق بہار کے ضلع بیگوسرائے سے ہے۔ وہ دو روزہ دورہ پر یہاں آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار کے علاوہ اُن کے حلیف و سربراہ آر جے ڈی لالو پرساد یادو سے ملاقات کی ہے ۔