بہار میں 5.7 شدت کا زلزلہ

پٹنہ ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زلزلے کا جھٹکہ جس کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 5.7 کی گئی، آج شام پٹنہ اور بہار کے دیگر حصوں میں محسوس کیا گیا لیکن اس کے سبب نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ اے کے سین نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی ‘ کو بتایا کہ یہ جھٹکہ شام 5.04 بجے محسوس ہوا، نیز یہ کہ اس کا مبدانیپال میں 10 کیلومیٹر کی گہرائی میں رہا۔