بہار میں 4 ماویسٹ گرفتار

مظفر پور یکم (سیاست ڈاٹ کام )ایک زیر تعمیر انفراسٹرکچر پراجکٹ سے تاوان کی وصولی کے الزام میں 4ماوسٹوں کو گرفتار کیا گیا اے ایس پی رنجیت کمار مصرا نے بتایا کہ شدت پسند ماوسٹ دیسائی رام کی اطلاع پر آج صبح دھاوا کیا گیا جسے ضلع مشرقی چمپارن میں موتی ہری سے گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے بتایا کہ گرفتار ماوسٹ اس علاقہ میں ایک زیر تعمیر انفراسٹرکچر پراجکٹ کی حفاظت کیلئے زبردستی رقم ( لیوی) وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن پولیس کی خصوصی ٹیم نے انہیں منصوبہ پر عمل کرنے سے قبل ہی گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ 4 ماوسٹ صاحب گنج اور گوپال گنج کے درمیان ایک پُل کی تعمیر میں مصروف کنسٹراکشن کمپنی کے دفتر پر حملہ میں ملوث تھے۔