بیگوسرائے ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار میں برونی ریلوے جنکشن پر آج جی آر پی کے عہدیداروں نے ایک ٹرین سے 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس کے انسپکٹر الوک پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران سمپرک کرانتی ایکسپریس میں 2 بنگلہ دیشی مشتبہ حالت میں پائے جانے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ جن کی محمد مصطفی کمال ( 23 سال ) اور محمد سلیم ( 24 سال ) شناخت کرلی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بنگلہ دیش حال ہی میں بین الاقوامی سرحد پار کر کے اگرتلہ پہنچے تھے اور جموں و کشمیر روانگی کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے تھے ۔ بنگلہ دیشی شہریوں سے پوچھ تاچھ کے لیے پٹنہ سے انسداد دہشت گردی دستہ ( اے ٹی ایس ) پہنچ گیا ہے ۔۔