شیوہر۔6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع شیوہر میں دیہاتیوں کی سنگباری کے نتیجہ میں سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کے بشمول 6 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب دیہات میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر ایک کمسن ہلاک ہوگیا جس پر مقامی عوام نے ورثاء کو معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پی این مشرا نے کہا کہ جب ملازمین پولیس ان رکاوٹوں کو ہٹا رہے تھے، عوام نے سنگباری شروع کردی۔
دوسری طرف عوام کا یہ دعویٰ ہے کہ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی، لیکن سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ہوائی کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر وہ اور ضلع مجسٹریٹ یہاں قیام کئے ہوئے ہیں۔