بہار میں ڈاکوؤں نے بینک سے 52 لاکھ روپئے لوٹ لئے

 

سمستی پور۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں پیش آئے بینک ڈکیتی کے ایک واقعہ میں ڈاکو ، بینک میں گھس کر عملہ اور بینک صارفین کو بندوق کی نوک کر یرغمال بناتے ہوئے 52لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ UCO بینک مینیجر راکیش کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ معاملہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار 6 ڈاکو بینک میں گھس گئے اور بندوق کی نوک پر کیاش کاؤنٹر سے 52لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 3 افراد بینک کے اندر آئے اور 3 افراد باہر نظر رکھے تھے۔ 6 بدمعاشوں کو ملازمین کو ڈرا دھمکاکر بندوق کی نوک پر کیاش باکس اپنے قبضہ میں کرلیا۔ حادثہ کے وقت بینک عملہ اور صرف 6 کسٹمرس ہی موجود تھے جبکہ سکیورٹی گارڈ واردات کے وقت موجود نہیں تھا۔

 

شاملی انکاؤنٹر :شہید کانسٹبل کے خاندان کو معاوضہ کا اعلان
لکھنؤ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے شاملی کے کیرانہ علاقے میں بدمعاشوں کیساتھ ہونے والی مڈ بھیڑ کے دوران گولی لگنے سے شہید کانسٹیبل انکت تومر کی بہادری اور جرأت کی تعریف کرتے ہوئے ان کے افراد خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلی نے آنجہانی کی روح کی شانتی کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔