خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیف منسٹر نتیش کمار کا بیان
پٹنہ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہاکہ بہار کے ایس سی ایس ٹی طلباء کو دی جانے والی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں بڑے پیمانہ پر بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں۔ اس دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں دھاندلیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایس سی ایس ٹی طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ میں دھاندلیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایس سی ایس ٹی طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ میں خامیاں پائی جاتی ہیں۔ بادی النظر میں طلباء کی فیس کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ نتیش کمار نے مزید کہاکہ ان دھاندلیوں کا پتہ چلاکر قصور عہدیداروں کو بخشا نہیں جائے گی۔ اس سلسلہ میں ویجلنس تحقیقات کروائی جارہی ہے۔ انھوں نے ان دھاندلیوں کے مرتکب عہدیداروں کی نشاندہی کرکے سخت سزا تجویز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ویجلنس تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ نظم و نسق اور مجرمانہ سطح پر یہ دھاندلیاں ہوئی ہیں۔ نتیش کمار نے کہاکہ اسکالرشپ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لئے ہر متعلقہ عہدیداروں کو ذمہ دار و جوابدہ بنایا جائے گا۔ جن طلباء کو تعلیم جاری رکھنے میں ناکامی ہوئی ہے انھیں ان کا تعلیمی سال برباد ہونے نہیں دیا جائے گا۔ محکمہ بہبود ایس سی ایس ٹی کی جانب سے تمام اُمور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔