اورنگ آباد 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور 10 گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں جبکہ بہار کے ماؤسٹوں نے ضلع اورنگ آباد میں جو بہار میں ہے حملہ کیا۔ سینئر پولیس عہدیدار ستیہ پرکاش نے کہاکہ نکسلائیٹس نے سودی بیگاہا دیہات میں حملہ کرکے 55 سالہ نریندر سنگھ کو گولی ماردی اور کئی کاروں کو نذر آتش کردیا ۔ خاطیوں کی تلاش شروع کردی گئی ۔