بہار میں نشہ بندی قانون منظور

پٹنہ ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت ترین بہار اکسائز و نشہ بندی بل 2016 کو آج ریاستی اسمبلی میں ندائی ووٹ سے منظوری دیدی گئی جبکہ اپوزیشن نے اس بل پر مباحث کے دوران پیش کردہ اپنی تجاویز کو مسترد کئے جانے کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔ قبل ازیں اسمبلی میں اس مسئلہ پر تین گھنٹوں تک مباحث ہوئے ۔