پٹنہ، 02 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ھاوڑہ -دہلی ریل روٹ پر چندولي / مغل سرائے ریلوے زون میں آج صبح تقریبا 4 بجے مغل سرائے کی جانب آ رہی مال گاڑی کے 16 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے کی وجہ سے مین روٹ ہاوڑہ۔دہلی کے مغل سرائے۔ گیا ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ ایکسیڈنٹ ریلیف وہیکل (ا ے آرٹی) اور کرین کی مدد سے امدادی کام جاری ہیں، وہیں زونل ریلوے منیجر کشور کمار اور اے ڈی آر ایم مکیش مھروترا بھی مقام حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے نے بتایا کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے 5 ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کئی مال گاڑیوں کا رخ تبدیل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر کئی گاڑیوں کی آمد و رفت کے اوقات میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔ ابتداء میں مال گاڑی کے تمام 20 ڈبے پٹری سے اترجانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔