بہار میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں لڑکے گھس پڑے

پٹنہ ۔ /7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کمار حکومت کے دور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔ ضلع سپول میں کستوربا گاندھی ہائی اسکول میں بعض لڑکوں نے طالبہ سے چھیڑخانی کی اور مخالفت کرنے پر انہیں بری طرح زدوکوب کیا ۔ لڑکیوں کے ہاسٹل میں لڑکوں کے گھس آنے کے واقعہ پر شدید برہمی ظاہر کی جارہی ہے ۔ زخمی 36 طالبات کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔