نئی دہلی ، 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید چار اموات کے ساتھ جانی نقصان کی تعداد بڑھ کر 153 ہوگئی جبکہ ریاست میں آفت سماوی کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں ۔ مغربی بنگال میں بدستور ضلع مالدہ کی صورتحال تشویشناک ہے جہاں مزید دو اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اترپردیش کے بھی متعدد اضلاع اس سال سیلاب کی زد میں آئے اور لاکھوں افراد متاثر ہیں۔