پٹنہ ۔ 5 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مزید چھ اموات کے بعد بہار میں آج سیلاب سے مربوط ہلاکتوں کی تعداد 204 ہوگئی جبکہ سیلاب زدہ دریائے گنگا کے پانی میں مسلسل انحطاط پیدا ہورہا ہے ۔ ضلع بھاگلپور کے مقام کہل گاؤں کے سوائے باقی تمام مقامات پر اس کی سطح آب میں کمی ہوگئی ہے ۔ تازہ چھ اموات کی اطلاع اضلاع بھاگلپور اور کھگاریا سے موصول ہوئی ۔ 652 راحت رسانی کیمپوں میں ایک لاکھ 98 ہزار پناہ گزین ہیں۔