بہار میں سرکاری عہدیداروں کے تبادلے کی ہدایت

نئی دہلی 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے یہ ہدایت دی ہے کہ انتخابی عمل سے وابستہ عہدیداروں کا تبادلہ کردیا جائے۔ جن کا تقرر آبائی اضلاع میں کیا گیا ہو یا پھر عرصہ دراز سے ایک مقام پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہوں۔ یہ اقدام آزادانہ منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری اور چیف الیکٹورل آفیسر بہار کو روانہ مراسلوں میں انتخابی نگرانکار ادارہ نے تاہم یہ واضح کردیا ہے کہ تبادلہ اور تقرر کے احکامات کا اطلاق سیکٹر آفیسرس پر نہیں ہوگا جوکہ انتخابی عمل سے راست تعلق نہ رکھتے ہوں۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی کی میعاد 29 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی اور بہت جلد انتخابات کے نظام الاوقات (شیڈول) کا اعلان کیا جائے گا۔