بہار میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کو سزائے موت

سیوان 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں سیوان کی ایک عدالت نے چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں آج موت کی سزا سنائی ۔ ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج ( فرسٹ ) ونود کمار شکلا نے چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے معاملے میں دونوں طرف کی دلیلوں کو سننے کے بعد ضلع کے بڑہریا تھانہ علاقہ کے اجمالی گاں باشندہ ضیائالدین عرف دھنو کو ملزم قرار دیتے ہوئے موت اور 32 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ عدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ کے اہل خانہ کو دینے کی ہدایت دی ۔ درج ایف آئی آر کے مطابق 25 اگست 2018 کو ایک شادی تقریب میں بچوں کے ساتھ بھوج کھانے گئی گاںکی چار سالہ بچی کو ملزم ضیائالدین بہلا۔ پھسلا کر کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا۔