بہار میں ترقیوں میں ایس سی ایس ٹی طبقات کو تحفظات کا فیصلہ کالعدم

پٹنہ 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹنہ ہائیکورٹ نے آج حکومت بہار کے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا جس میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں میں درج فہرست ذاتوں و قبائل کو تحفظات فراہم کئے گئے تھے ۔ سشیل کمار سنگھ اور دو دوسروں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائیکورٹ کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ 2012 میں کئے گئے اس پالیسی فیصلے کو برخواست کیا جانا چاہئے ۔ ان درخواستوں میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں میں تحفظات کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ آج آیا عدالت کا یہ فیصلہ سینکڑوں ایس سی ایس ٹی ملازمین کیلئے دھکہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ بہار کی سیاست پر تحفظات کی پالیسی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور اب عدالت کے فیصلے سے سیاسی جماعتوں کو بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔