پٹنہ۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین کی اپیل پر آج بہار میں عوامی شعبہ کے بینک ملازمین کی ہڑتال سے بہار میں بینکوں کا کام کاج درہم برہم ہوگیا جبکہ ملازمین کی شرح تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر یہ احتجاج کیا گیا۔جنرل سکریٹری بہار بینک ایمپلائز فیڈریشن مسٹر ڈکشت نے بتایا کہ ریاست میں 7,200 بینک برانچس بند رہے اور4,178 اے ٹی ایمس کی کارکردگی متاثر رہی۔ بینک ملازمین نے اپنے برانچس کے روبرو اکٹھا ہوکر نعرے بلند کئے اور کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سب سے بڑا دھرنا پٹنہ میں ایس بی آئی لوکل آفس کے روبرو دیکھا گیا۔