پٹنہ۔ 27 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)بہار میں بھوجپور ضلع کے بڑھرا سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن اسمبلی سروج یادو کو آج جرائم پیشہ شخص نے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر یادو نے اس سلسلے میں پٹنہ کے راجیونگر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے ان کے موبائل فون پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہوہ جے ڈی یو کے لیڈر اور ریاست کے توانائی کے وزیر وجیندر پرساد یادو کا بھانجہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فون نمبر کی بنیاد پر پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔