بہار انتخابات بی جے پی کے تابوت میں تیسرا کیل ہونگے : جئے رام رمیش

حیدرآباد۔ 21 مئی (پی ٹی آئی) کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات بی جے پی کے تابوت میں تیسرا کیل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا کیل دہلی اسمبلی انتخابات تھے اور دوسرا اراضی حصولیابی بل تھا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام سیکولر جماعتیں متحد ہوکر زعفرانی پارٹی کو اس اہم مقابلہ میں شکست سے دوچار کریں گی۔ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے تعلق سے انہوں نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب وہ نئے بہانے تلاش کررہے ہیں۔