پٹنہ ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی کو دھماکے سے اڑادینے کی دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سنیل کمار نے کہا کہ جھارکھنڈ کے علاقہ گریڈھی سے کل ایک مکتوب اسمبلی میں وصول ہوا تھا ، اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ، ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے ۔ایس ایس پی پٹنہ نے کہا کہ تحقیقات کیلئے پولیس ٹیم گریڈھی گئی تھی جہاں پتہ چلا کہ یہ مکتوب جعلی تھا ۔