پٹنہ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار لیجسلیٹیو اسمبلی میں آج سینئر بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے انتقال کرگئے قائدین کو بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل روز زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بجٹ سیشن کا سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر اسپیکر اُدے نارائن چودھری نے ایک تعزیت نامہ پڑھ کر سنایا اور اُس کے بعد آنجہانی قائدین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ منڈے کے علاوہ جن دیگر ارکان کو ایوان میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اُن میں ورکیشور پرساد سنگھ (ایم ایل سی)، یمنا یادو (سابق وزیر)، کالی رام (سابق ایم ایل اے)، مہاویر چودھری (سابق وزیر)، سیتارام پرساد (سابق وزیر) ، اُتم کمار یادو (سابق ایم ایل اے) اور اومادھرپرساد سنگھ (سابق ایم ایل اے) شامل ہیں۔
مرکزی وزیر کا ملزم رشتہ دار حاضر عدالت ہونے میں ناکام
مظفرنگر ۔ 27 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر سنجیو بلیان کا ایک رشتہ دار ایک عدالت کے روبرو حاضری میں ناکام ہوگیا حالانکہ نسل کشی کی کوشش سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں خود سپردگی کے لئے اُس نے درخواست دائر کی ہے ، استغاثہ کے ایک وکیل نے آج کہا کہ مرکزی وزیر کے کزن راہول کتبی نے کل درخواست داخل کی تھی لیکن بعد میں دستبردار ہوگئے ۔