بہارشیلٹر ہوم : پولیس کو عدالت کی ہدایت

نئی دہلی 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج بہار پولیس سے کہا کہ سابق وزیر منجو ورما اور ان کے شوہر چندر شیکھرم سے ان کے پاس سے گولا بارود کی بڑی مقدار برآمد ہونے کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی جائے ۔ منجو ورما کو مظفر نگر شیلٹر ہوم جنسی بدسلوکی کیس کے تناظر میں جہاں کئی خواتین کی عصمت ریزی کی گئی تھی حکومت بہار کی وزیر سماجی بہبود کی حیثیت سے مستعفی ہونا پڑا تھا ۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم اس کیس کی تحقیقات میں سی بی آئی اسٹاٹس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد دیا جس میں کہا گیا کہ چندر شیکھرم ورما اوران کی اہلیہ کے قبضہ میں بھاری مقدار میں گولا بارود تھا ۔ جسٹس ایم بی لوکہ اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ ’’ ہم توقع کرتے ہیں کہ مقامی پولیس اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرے گی ۔ اس بنچ نے کہا کہ تحقیقات ایسا معلوم ہوتا ہیکہ صحیح سمت میں ہورہی ہیں اور محکمہ انکم ٹیکس سے کہا کہ اس شیلٹر ہوم کے مالک برجیش ٹھاکر کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرے ۔