اسٹاف کی کمی کے باوجود عوام کو سہولت کی فراہمی ، تحصیلدار محترمہ حسینہ بیگم
حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ منڈل آفس سے حالیہ دنوں ایک لاکھ 50 ہزار 134 انکم سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے یہ بات تحصیلدار محترمہ حسینہ بیگم نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بہادرپورہ منڈل سے ہر دن سینکڑوں افراد رجوع ہوتے ہیں اور اسٹاف کی کمی کے باوجود عوام کو پہونچائی جانے والی سہولیات میں کوئی روکاوٹ نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر دن 9 سو تا ایک ہزار شہری تحصیلدار بہادرپورہ سے رجوع ہو رہے ہیں تاحال 1,75,382 درخواستیں انکم سرٹیفکیٹس کیلئے دی گئیں جن میں 1,50,134 انکم سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے اور 14406 درخواستوں کو مسترد کردیا گیا جبکہ 6800 درخواستیں زیر التواء ہیں ۔