بہادرپورہ حلقہ اسمبلی کو مثالی حلقہ بنانے کا اعلان

کانگریس امیدوار کلیم الدین بابا کا گروپ اجلاس سے خطاب
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اسمبلی حلقہ بہادرپورہ کے کانگریسی امیدوار کلیم الدین بابا نے کہا کہ چھوٹی جماعتوں نے کامیابی کے بعد حلقہ کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کئے ۔ انہیں کامیاب بنایا گیا تو وہ حلقہ سے غنڈہ گردی ۔ بیروزگاری کا خاتمہ کرتے ہوئے بہادرپورہ کو مثالی حلقہ میں تبدیل کریں گے ۔ کلیم الدین بابا نے آج مختلف مقامات پر پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے گروپ میٹنگس سے خطاب کیا ۔ تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے رائے دہی کے دن کی حکمت عملی طئے کی 7 ڈسمبر کو جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے عوام کو صبح کے اولین وقت میں ووٹ دینے کیلئے پولنگ مراکز پہونچنے کی اپیل کی ۔ کلیم الدین بابا نے کہا کہ پرانے شہر میں تبدیلی کی جو لہر چل رہی ہے ۔ اس کے اثرات حلقہ اسمبلی بہادرپورہ میں دیکھے جارہے ہیں ۔ اپنی عزت و نفس کا تحفظ کرنے کیلئے خاموش رہ کر کانگریس کی تائید کرنے کا تیقن دے رہے ہیں ۔