بھیڑ والے مقامات سے دور رہیں، سری لنکا کے شہریوں کو نیا انتباہ

واشنگٹن ۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولمبو میں امریکی سفارت خانے نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے اختتام ہفتہ کے دِنوں کے دوران سری لنکا کی عبادت گاہوں سے دور رہیں۔ پیغام میں سری لنکا کی ان رپورٹوں کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ مزید حملوں کا امکان ہو سکتا ہے۔سفارت خانے نے جمعرات کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ’’چوکنہ رہیں اور بڑے اجتماعات سے دور رہیں‘‘۔یہ انتباہ ان دنوں سامنے آیا ہے جب ’ایسٹر سنڈے‘ کے موقعے پر مسیحی عبادت گزاروں پر تباہ کن حملہ ہوا، جن خودکش بم حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔