بھیما کروگن تشدد پر بھڑکانہ والے کو گرفتار کرنے کی مانگ کو لیکر ہزاروں احتجاجی سڑکوں پر اتر آئے

ممبئی : جاریہ سال کے جنوری میں پونہ میں دلتوں کے خلاف تشدد بھڑکانہ کے الزام میں شیو پرتھیستان ہندوستان کے سربراہ سمبھاجی بھیڈے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کے مانگ کو لے کر تقریباپچاس ہزار دلتوں نے ممبئی کے آزاد میدان میں جمع ہوئے ۔

ابتداء میں ان کا ارادہ مارچ نکالنے کا تھا ۔لیکن پولیس نے انہیں مارچ نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

بھارپ بہوجن مہاسنگ کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے مہاراشٹرا حکومت سے بھیڈے کو فوراًگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔پرکاش امبیڈکر نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر بھیڈے کو اندرون ایک ہفتہ میں گرفتار نہیں کیا گیا تو مہارشٹرا اسمبلی اور وزیر اعظم مودی کے دفتر کے باہر احتجاج منعقد کیا جائے گا

۔ذرائع کے مطابق پولیس نے پیر کے دن بائکلہ سے آزاد میدان تک احتجاجی مارچ نکالنے کی اجازت کو یہ کہہ کر انکار کردیا کے اس سے ٹرافک میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔